چین میں سابق پولیس سربراہ کو رشوت ستانی کے جرم میں سزائے موت

بیجنگ : چین کے شمالی منگولیا صوبے کے سابق پولیس سربراہ کو قتل، رشوت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے معاملے میں قصوروار پائے جانے پر عدالت نے آج موت کی سزا سنائی ہے۔
سرکاری میڈیا ایجنسی ژن ہوا نے بتایا کہ شمالی شانژی صوبے کی ایک عدالت نے سابق پولیس افسر جھاؤ لی پنگ (65) کو قتل، رشوت، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مادہ رکھنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے۔
ژن ہوا نے بتایا کہ اس افسر کو اپنی خادمہ کے قتل اور لاش کو جلانے نیز 2008 سے 2010 کے دوران پولیس کے سربراہ کے عہدے پر رہنے کے دوران 29 ہزار ڈالر رشوت لینے اور دفتر میں 91 ڈیٹونیٹرس رکھنے کاقصوروار پایا گیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China sentences former police chief to death for vile cruel murder in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply