میزائل شکن نظام کی تنصیب کراکے جنوبی کوریا غلطی کر رہا ہے:چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اپنے یہاں امریکی میزائل شکن دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب کراکے فاش غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کے روز اس حوالے سے جنوبی کوریا کو تلقین کی کہ وہ تھاڈ کی تنصیب روک دے۔
چینی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ تھاڈ نظام سے چین کی سلامتی کو خطرہ ہے اور اس سے خود جنوبی کوریا کی بھی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China says south korea deployment of thaad is a mistake urges halt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply