پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے والی پنٹاگون کی رپور ٹ کو چین نے خالص قیا ص آرائی بتایا

بیجنگ (رائٹر): چین نے ان اطلاعات کو بے بنیاد اور محض قیاس آرائی قرار دیا کہ وہ پاکستان میں ایک فوجی اڈہ قائم کررہا ہے۔ اس سے پہلے امریکی فوجی ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے ایک رپورٹ میں کہاتھا کہ چین ممکنہ طور پر پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرسکتا ہے۔ پنٹاگون کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین افریقی ملک جیبوتی میں اڈہ قائم کرنے کے بعد بیرون ملک اس طرح کے مزید ٹھکانے تعمیر کرسکتا ہے۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووکیان نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کررہا ہے، محض قیاس آرائی ہے، ان سے ماہانہ پریس بریفنگ میں دریافت کیا گیا تھا کہ آیا چین پاکستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں بحری اڈہ قائم کرے گا۔ چین اگرچہ بڑے پیمانہ پر اپنی فوج کی جدید کاری میں مصروف ہے مگر وہ ہمیشہ ان خدشات کو غیر اہم ثابت کرتا رہا ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China says pakistan military base talk pure speculation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply