چین اور مسلم ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں: چینی صدر

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے دورے پر آنے والے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ہمہ جہت اسڑٹریٹجک پارٹنرشپ میں پیش رفت کرنے پر اتفاق کر لیا۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو تبادلہ خیال کے دوران شی نے اپنے گذشتہ سال کے دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شاہ سلمان کے ساتھ مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں تعاون کو استحکام بخشنے پر اتفاق ہوا تھا۔
شی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر مسرت محسوس کر رہے ہیں کہ ان قول و قرار پر دونوں ممالک نے عمل آوری کی ہے۔ شی نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ”سعودی ویژن 2030“ منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور سمندری راستوں سے تجارت میں شریک بننے کا خیرمقدم کرے گا۔شی نے کہا کہ چین اور مسلم ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور تہذیبوں کے درمیان پر امن و ہم آہنگ بقائے باہم کی مثال قائم کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China saudi arabia agree to boost all round strategic partnership in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply