امریکی دھمکیوں کے سائے میں چین اور روس نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

بیجنگ: ایران کے ساتھ کثیر ملکی جوہری معاہدے سے باہر نکل جانے کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے درمیان چین اور روس نے چھ عالمی ممالککے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیرمین علاءالدین بورجردی سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے زور دے کر یہ کہا کہ ایران اور چین ایتمی معاہدے کے پابند ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین اس معاہدے کے تحفظ کےلیے متحد ہہوکر کام کریں گے۔ فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی مخالف امور اور عراق، یمن اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
گذشتہ روز روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے بھی ایٹمی معاہدے کے تئیں روس کے عزم کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China russia voice support for irans nuclear deal amid us threats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply