چین نے شمالی کوریا سے متصل سرحد پر فوجی دستے تعینات کر دیے،گشت میں اضافہ

بیجنگ:شمالی کوریا سے سرحد پر ممکنہ کشیدگی کے درمیان چین نے سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے اور وہ ایک نئے فوجی دستہ تعینات کرنے کے علاوہ سرحد پر رہنے والے شہریوں کیلئے بنکر بنا رہا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے 2006 میں پہلا جوہری تجربہ کرنے کے بعد سے چین نے شمالی کوریا سے متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کے علاوہ گشت بھی بڑھا دی ہے۔
چینی فوج، سرکاری ویب سائٹ اور چینی اور غیر ملکی ماہرین کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین شمال مشرقی علاقے کی سرحد پر اپنی فوج کو دوبارہ منظم کر رہا ہے۔ چینی حکومت اگرچہ یہ کئی بار دہرا چکی ہے کہ شمالی کوریا کا مسئلہ فوج سے حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جزیرہ نما کوریا سے جھڑپ ہونے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایسے خیالی اور بے تکے سوال کا کوئی جواب نہیں دے سکتے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China reportedly boosts defense preparations along north korean border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply