مودی کے دورہ بیجنگ سے پہلے چین نے پاکستان کو دلاسہ دیا

بیجنگ: چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہمیشہ کی طرح مستحکم ہیں اور ان میں کبھی کمی نہیں آئے گیاور نہ ہی وہ زنگ آلود ہوں گے۔ چین کو پاکستان کو یہ یقین دہانی اس لیے کرانا پڑی کیونکہ آئندہ ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی چین کے دورے پر آرہے ہیں اور وہ چینی صدر شی جین پینگ سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات سے پاکستان تشویش میں مبتلا ہو سکتا ہے اور اس کے اوسان خطا ہو سکتے ہیں۔چین اور پاکستان ایک دوسرے کو ایک جان دو قالب بتاتے ہوئے خود کو ہر سرد و گرم میں ایک دوسرے کا ساتھی بتاتے ہیں۔اور ان دونوں کے درمیان روایتی گہرے تعلقات سے پاکستان کے پڑوسی ہندوستان بدگمانی میں مبتلا ہے۔ لیکن مودی نے اپنی سرحد سے لےکر تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ تک ہرمعاملہ میں برسوں سے جاری عدم مفاہمت و عدم اتفاق کے بعد تعلقات سدھارنے کی کوشش کی ہے۔چین کے اعلیٰ سفارت کار وزیر خاعرجہ وانگ یی نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے کہا تھا کہ چین پاکستان کی شدت سے حمایت جاری رکھے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China reassures pakistan on ties ahead of xi jinpings meeting with pm narendra modi nces over umrah crash in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply