بحیرہ جنوبی چین پر چین کا دعویٰ مسترد

ایمسٹرڈم: بین الاقوامی ثالثی عدالت نے بحیرہ جنوبی چین پر چین کے دعوی کو آج مسترد کردیا جس سے چین کو زبردست دھچکا پہونچا ہے۔ ہیگ میں واقع کورٹ آف آربیٹریشن نے کہا کہ نائن ڈیش لائن کے تحت آبی علاقے میں وسائل پر چین کے دعووں کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
عدالت نے 497صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے وسائل پر چین کے تاریخی حقوق کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے۔ اس دوران فلپائن کے وزیر خارجہ پرفیکٹو واسے نے ایک پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین پر بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد خطے میں تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین عدالت کے فیصلے کا مطالعہ کررہے ہیں۔ چین نے عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China reacts furiously after permanent court of arbitration rules against beijing in south china sea dispute in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply