شمال مشرقی برما میں فوجی و پولس چوکیوں پرحملے کے بعد چین کی فوج ہائی الرٹ پر

شنگھائی: چین نے کہا کہ اواخر ہفتہ کو چین ۔ میانمار مشترکہ سرحد کے قریب واقع شمال مشرقی برما فوجی و پولسچوکیوں پر مسلح گروپوں کے حملے کے بعد اس نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیاہے۔
چین کی مقامی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق تین مسلح گروپ نے میانمار کے شمال مشرقی صوبے شان کے سرحدی شہر میوز اور کٹکئی میں ایک کے بعد ایک سیکورٹی چوکیوں پر حملے کئے جس میں فوج کے جوان اور شہری مارے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے بھی بیان جاری کرکے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ چین کی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
ساتھ ہی سرحد پر رہنے والے اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھے گی۔ خیال رہے کہ شان صوبے میں فوج اور نسلی گروپوں کے درمیان کئی دہائیوں سے چلی آ رہی جدوجہد کے سبب ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس جگہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے چین میں پناہ لے رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China puts army on high alert after fighting in northeastern burma in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply