آخرکارچین نے بھی ممبئی حملوں میں پاکستان اور لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

بیجنگ : ایک دنیا یہ تسلیم کرتی تھی کہ 26/11ممبئی حملوں میں پاکستان اور اس کی انتہا پسند تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے لیکن زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد کے مصداق چین اس پر بالکل خاموشی اختیار کیے تھا لیکن آخر کار اسے بھی اس کا اعتراف کرنا پڑا کہ ان ہلاک خیز ممبئی حملوں میں پاکستان اور لشکر طیبہ ملوث ہے۔
یاد رہے کہ لشکر طیبہ کے دس دہشت گردوں نے ممبئی میں بیک قت کئی مقامات پر حملہ کر کے166افراد کو گولیوں سے بھون ڈلا تھا۔دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نائن نے حال ہی میں ایک دستاویزی فلم دکھائی تھی جس میں ممبئی حملوں میں لشکر طیبہ اور پاکستان میں موجود اس کے آقاو¿ں کے حوالے سے بات کی گی تھی۔
یہ ڈوکومینٹری چین کے اس فیصلہ کی ،جس میں اس نے 9جون 2016تک لشکر طیبہ، اورجماعت الدعویٰ کے تین جانے پہچانے لیڈروں حافظ عبد الرحمٰن مکی، طلحہ سعید اورحافظ عبد الرو¿ف کا دہشت گردوں کی فہرست میں اندراج نہ کرنے کہاگیا تھا، میعاد ختم ہونے سے چند روز پہلے ٹیلی کاسٹ کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے تقریباً تمام بڑے اراکین گذشتہ سال ستمبر میں سلامتی کونسل کی القاعدہ پابندیاں کمیٹی کے ذریعہ ان تینوں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں درج کرائے جانے کی موافقت میں تھے لیکن پاکستان کی ایما پر چین نے اس وقت اسے ویٹو کر دیا تھا۔
بعد ازاں چین نے اقوام متحدہ کے ذریعہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے بھی ہندوستان کی کوشش کو ناکام کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China publicly acknowledges pak sponsored lets role in 2611 attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply