چین کے ایک پاور پلانٹ میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک

بیجنگ:چین کے وسطی حصے میں واقع ایک پاور پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور5دیگر زخمی ہوگئے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویڑن کی خبر کے مطابق یہ بجلی کارخانہ چین کے وسطی صوبہ ہونیٹی کے دانگ یانگ میں ہے۔
چین کے صنعتی کارخانوں میں دھماکہ ہونا عام بات ہے اور اکثر و بیشتر اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ان دھماکوں کی وجہ سے کارخانوں کے سیکورٹی ضابطوں پر سوال کھڑے ہوتے رہتے ہیں۔
گزشتہ برس اگست میں بندرگاہی شہر تیانجن کے ایک کارخانے میں دھماکہ ہوجانے سے 165 افراد مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China power plant blast kills at least 21 state media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply