شمالی کوریائی کمپنیاں چار ماہ کے چین سے اپنا بوریہ بسترا سمیٹ لیں :چینی وزارت تجارت کا حکم

بیجنگ: چین نے شمالی کوریا کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے دیرینہ حلیف شمالی کوریا کی کمپنیوں کی شراکت میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو پارٹنر شپ توڑ لینے کا حکم دیا ہے۔چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تمام کوریائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے مطابق چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروبار کرنے والی شمالی کوریائی کمپنیوں کو اپنا کاروبار سمیٹنے کے لیے 120 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چین نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ چین یکم اکتوبر سے شمالی کوریا کو ریفائنڈ پیٹرولیم کی بر آمد بھی محدود کر دے گا اور چین کی جانب سے ٹیکسٹائل مصنوعات پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اسی دوران یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شمالی کوریا اس وقت امریکہ کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ حملوں کی روک تھام اور بھرپور جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس نے تسلسل کے ساتھ متعدد میزائل تجربے بھی کئے ہیں۔ اس کے صدر کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس ہر جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے اور شمالی کوریا کی فوج تمام کیل کانٹے سے لیس تیار بیٹھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China orders north korean business closed under un sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply