میانمار حکومت نے قومی سلامتی کے لیے جو بھی قدم اٹھایا ہے چین اس کی حمایت کرتا ہے:وزیر خارجہ

بیجنگ:(رائٹر) چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ اور حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے اقوام متحدہ میں منعقد ایک اجلاس کے دوران کہا کہ میانمار نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جو بھی قدم اٹھایا ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ جنگ کی آگ جلد ہی بجھ جائے گی۔
غور طلب ہے کہ مغربی میانمار کے راخین صوبے میں گذشتہ 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کا پولیس چوکیوں اور فوج کے کیمپوں پر حملے کے بعد سے ان کے خلاف شروع ہوئی پر تشدد کارروائی اب بھی جاری ہے۔ ان حملوں میں تقریبا 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کی پرتشدد کاروائی کی وجہ سے میانمار سے اب تک چار لاکھ سے زیادہ روہنگیابنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China offers support to myanmar at u n amid rohingya crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply