چین امن کا خواہاں لیکن خود مختاری و اقتدار اعلیٰ سے سمجھوتہ نہیں کر سکتا: شی جن پینگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پینگ نے منگل کے روز پیپلز لبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ چین امن چاہتا ہے لیکن اس کے لیے وہ اپنے اقتدار اعلیٰ اور خود مختاری کو داؤ پر نہیںلگنے دے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ تاہم گریٹ ہال آف پیپلز میں تقریر کرتے ہوئے شی نے براہ راست کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی مخصوص علاقائی تنازع کا حوالہ دیا۔بس اتنا کہا کہ چین کے نیک ارادے ہیں اور وہ امن کا خواہاں ہے لیکن یہ بھی کہا کہ چین کسی کی دھونس میں نہیں آئے گا۔
ایک دنیا اس سے واقف ہے کہ چین نے بحیریہ شرقی چین اور بحیریہ جنوبی چین کے حوالے سے علاقائی تنازعات اور فوجی جدید کاری منصوبہ تیار کرنے کی امنگ سے ایشیا اور عالمی سطح پر اعصاب جھنجھوڑ رکھے ہیں۔ جب سے حریت نواز ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے سائی اینگ وین نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے تائیوان کے ساتھ بھی تعلقات بد سے بدتر ہو گئے ۔چین تائیوان کو ایک ایسا صوبہ سمجھتا ہے جسے وہ ضرورت پڑنے پر جبراً اپنے قبضہ میں لے لے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China loves peace but wont compromise on sovereignty xi jinping in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply