جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تنصیب کے خلاف چین کا شدید ردعمل

بیجنگ: چین نے ایک اس مقام پر جہاں پہلے گولف کھیلا جاتا تھا امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تنصیب کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو ایک سخت میمورنڈم دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے اپنے اس میمورنڈم میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کو اپنی سرحدوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے مزید کہا کہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب سے جزیزہ نمائے کوریا میں پائی جانے والی تشویش کم نہیں ہوگی بلکہ اس سے تشویش کا دائر وسیع ہونے کے علاوہ خطے کی اسٹریٹیجک سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں۔دوسری جانب خود جنوبی کوریا میں اس تنصیب کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجا ج کیا جا رہا ہے ۔ جہاں ہزاروں شہریوں نے امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب سے ان کے ملک کو شدید نقصان پہنچے گا جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے حملوں کے خطرات بھی بڑھ جائیں گے اور اس اقدام سے علاقے کے خوشگوار قدرتی ماحول کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کی مخالفت کرنے والوں کو خدشہ ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ان کی زندگی پر منفی اثرات پڑیں گے بلکہ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ شمالی کوریا اسی علاقے کو اپنے پہلے ہدف کے طو پر میزائل کا نشانہ بنائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China lodges stern protest with south korea over thaad deployment in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply