چین میں سزا سے بچنے کے لیے ملک سے فرار دو سابق افسران کوجیل کی سزا

بیجنگ:چین کی عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے بعد سزا سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ کرفرار دو سابق افسران کو جیل کی سزا سنائی ہے۔ ملک کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کرپشن مخالف ادارے نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدر شی جن پنگ ملک میں پھیلے کرپشن کو ختم کرنے کے تئیں پرعزم ہیں اور بیرون ملک فرارہونے والے بدعنوان حکام اور تاجروں کو پکڑنے کیلئے چین نے’فاکس ہنٹ‘نام کی مہم چلائی ہے۔ ان دونوں سابق افسران کی گرفتاری بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔
چین کے’سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن‘نے مجرم قرار دیے گئے ان ملزمان کے نام وانگ گیویانگ اور لی ہوابو بتائے ہیں۔ لی سنگاپور میں جیل کی سزا پوری کرکے 2015 میں ملک واپس آیا تھا اور وانگ دو سال تک امریکہ میں رہنے کے بعد 2014 میں چین واپس لوٹا تھا۔ ملک کے جنوبی صوبے جیانگ شی کی عدالت نے لی کو عمر قید کی سزا دی جبکہ شمالی صوبے لیونگ کی ایک عدالت نے وانگ کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بیان کے مطابق وانگ رشوت خوری جبکہ لی کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں مجرم پایا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China jails two former officials who fled abroad for corruption in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply