جنوبی چین سمندر کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر رہا: لی کے کیانگ

سڈنی : چین کے وزیر اعظم لی کے کیانگ نے آج کہا کہ چین جنوبی چین کے سمندر کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر رہا اور نہ ہی اس نے اسے فوج کے حوالے کیا ہے۔
مسٹر لی کے کیانگ نے آسٹریلیا میں صحافیوں سے کہا کہ جنوبی چین کے سمندر میں ترقیاتی کام صرف شہری مقاصد کے لئے کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے چین متنازعہ جنوبی چین سمندر میں بڑے پیمانے پر عمارتوں کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی تنقید جھیل رہا ہے۔
اس علاقے پر چین کے علاوہ کئی پڑوسی ملک اپنا دعوی کرتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں چین نے یہاں اپنی دخل بڑھا لی ہے۔

Title: china is not militarizing south china sea premier li says | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , , ,

Leave a Reply