چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈہ قائم کر سکتا ہے:پنٹاگون

واشنگٹن: پنٹاگون کی تازہ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ چین پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں اپنے اضافی فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے چین کے فوجی جماؤ کے حوالے سے کانگریس میں پیش کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جبوتی میں چین کا فوجی اڈہ قائم کرنا دنیا میں اپنے دوست ممالک کی بندرگاہوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے وہاں فوجی اڈوں کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔
رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ چین کی مزید اڈے قائم کرنے کی کوششیں ان ملکوں پر دباؤ ڈال سکتی ہیں کہ وہ اپنی بندرگاہوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی موجودگی کی حمایت کریں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین بلوچستان میں جنگی نوعیت سے انتہائی حاملہ گوادار بندرگاہ کو جدید بنا رہا ہے جس کے حوالے سے بیشتر ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ چین یہ جدید کاری وہاں اپنی فوجی موجودگی کے مقصد سے کر رہا ہے۔

Title: china is likely to set up military base in pak pentagon | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply