چینی مسلح دستوں کی شین جیانگ میں دہشت گردی کے خلاف ریلی

بیجنگ: زبردست اسلحہ سے لیس پولیس اور نیم فوجی دستوں نے بڑھتی دہشت گردی اور نسلی علیحدگی پسندی کے خلاف شین جیانگ میں مسلم ایغوروں کے گڑھ ہوٹن میں بڑے پیمانے پر پریڈ نکالی۔ اس ریلی کا مقصد حکومت چین اپنی طاقت دکھانا اور خوفزدہ کرنا تھا ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور نسلی علیحدگی پسندی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔
اس علاقہ میں برسوں سے شورش جاری ہے۔ سرکاری سنکیانگ روزنامہ کے پہلے صفحہ پر خبردی ہے۔ اس مسلح پریڈ کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور لوگوں کو دھمکانا تھا۔ سنکیانگ کے نائب پارٹی سکریٹری زو ہیلون نے کہاکہ مسلسل نگرانی دہشت گردوں کے خلاف دباؤ ڈال کر انہیں بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے جیسے کہ کسی جنگلی جانور کو گھیر دیتے ہیں۔ پچھلے دو سال کے دوران سنکیانگ میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں ، بیشتر لوگ مسلم ایغور اور اکثریتی ہان چینو ن کے درمیان تشدد میں مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China holds anti terrorism mass rally in xinjiangs uighur heartland in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply