بحیرہ جنوبی چین میں فضائی دفاعی زون خطہ قائم کر نے کا چین کو حق حاصل ہے: چینی نائب وزیر خارجہ

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں فضائی سیکورٹی خطہ قائم کرنا اس کا حق ہے لیکن اس کا انحصار کسی ممکنہ خطرے پر ہی ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ لیو جھین من نے بحیرہ جنوبی چین تنازعہ میں بین الاقوامی ٹربیونل کی جانب سے فلپائن کے حق میں فیصلہ دیئے جانے پر کہا کہ چین اس معاملے میں فلپائن کے ساتھ دوبارہ دوطرفہ مذاکرات کرنے کی توقع کرتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے تمام فریقوں سے بحیرہ جنوبی چین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر مون کے ترجمان اسٹیفن دوجار ک نے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سکریٹری نے تمام فریقوں سے بحیرہ جنوبی چین تنازعہ کو بین الاقوامی قوانین کے تحت پرامن طریقے سے باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بچنا ضروری ہے جن سے کشیدگی بڑھنے کا احتمال ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China has right to set up air defence zone in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply