چین امریکہ کے ساتھ تنازعات حل کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی

بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تنازعات کو سلجھانا چاہتا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں لیکن یہ صرف دونوں ملکوں کے تمام مفادات بالخصوص ’ایک چین کی پالیسی‘ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہی ممکن ہے۔
مسٹر وانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ نے اپنے تعلقات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم رہیں اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کا احترام کرنے کے ساتھ نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون، تنازعات کاحل،سیکورٹی اور صحت مند ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کے وسیع مفادات کا حصول ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل ہی ایک چین کی پالیسی پر اپنی منشا ظاہر کر دی تھی۔ چین کا خیال ہے کہ تائیوان ایک ضدی صوبہ ہے جس پر اگر کنٹرول کی ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ تاہم تائیوان چین کی جانب سے کسی بھی طرح کے کنٹرول کو نہیں مانتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China foreign minister says wants to manage disputes with us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply