جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو بچانے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اراکین چین سے برہم

واشنگٹن: چین کو عملاً دہشت گردی حامی کہتے ہوئے امریکہ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر چین نے پاکستان مقیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی راہ میں مزاحم ہونا جاری رکھا تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین مسعود اظہر کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کے لیے کوئی دوسرا راستہ اختیا رکرنے کی ضرورت محسوس کر سکتے ہیں۔

مسعود اظہر کو ایک عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے پابندی کمیٹی میں اتفاق رائے ہونے ہی والا تھا کہ چین کی جانب سے اسے ویٹو کرنے کے ایک روز بعد سلامتی کونسل کے سفارت کار نے کہا کہ چین کو زیب نہیں دیتا کہ وہ سلامتی کونسل کو تفویض کی گئی ذمہ داری نبھانے سے روکے۔

اور چین کا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوںکی فہرست میں شامل کرنے سے روکنا دہشت گردی سے نمٹنے سے نمٹنے اور جنوب ایشیا میں علاقائی استحکام کو مزید مستحکم کرنے کے اس کے اغراض و مقاصد کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین اپنے مقصد میں مخلس ہے تو اسے پاکستان یا کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو سلامتی کونسل کے احتساب سےبچانا نہیں چاہیے ۔

سفارت کار نے انتباہ دیا کہ اگر چین نے اس معاملہ میں اپنا اڑیل رویہ جاری رکھا تو ذمہ دار رکن ممالک سلامتی کونسل میں دیگر کارروائیاں کرنے کے لیے سوچنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China draws ire of other unsc members for saving jaish chief masood azhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.