چین پاکستان سے اچھے برے حالات میں تعلقات مستحکم کرنے اور فوجی تعاون کو عملی شکل دینے کا متمنی:چینی وزیر دفاع

بیجنگ: چین کے وزیر دفاع وائی فینگے نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے ہر سرد گرم میں اچھے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوںکی مسلح افواج کے درمیان عملی تعاون کو اور گہرائی دینے کے لیے اس کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عبسی سے بات کرتے ہوئے وائی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، بہترین دوست اور دیانتدار پارٹنر ہیں۔انہہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایک پتی ،ایک سڑک پراجکٹ کے لیے سلامتی کی ضمانتیں بہم پہنچانے کو تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ، جس کا مرکزکامریڈ شی جن پینگ ہیں،ملک بھر کے لوگ چینی خواب کی تکمیل کے لیے سخت محنت و مشقت میں لگے ہیں۔ایڈمرل عباسی نے چینی مسلح افواج کی عالمی شہرت یافتہ کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ روایتی دوستی کو پروان چڑھانے اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں عملی تربیت اور آلات حرب و جنگی تکنالوجی میں تعاون اور گہرائی لانے کا خواہشمند ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China desires consolidated ties with pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply