شمالی کوریا پر نئی امریکی پابندیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: چین

بیجنگ:چین نے شمالی کوریا کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی شدت سے مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے انہیں فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا سے وابستہ چینی کمپنیوں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں سے مسئلہ کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
غور طلب ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ منگل کو چینی اور روسی کمپنیوں کے خلاف تعزیری کارروائی کرتے ہوئے زبردست پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ان کمپنیوں نے شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے اور امریکہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔ ویب پورٹل ’نیوز 24‘ میں آج شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر دباوڈالا ہے کہ وہ اپنے ساتھی شمالی کوریا پر اس بات کے لئے دباؤ ڈالے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو چھوڑ دے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنکانگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے اس مسئلہ کے حل اور خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون برقرار رکھنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور ہماری امریکہ سے اپیل ہے کہ وہ اس غلطی کو روکے اور اس میں اصلاح کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں انتہائی کشیدگی کے ماحول میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جو راحت بخش اشارہ ہے اور اس میں تمام فریقوں کو شکریہ ادا کرنا چاہئے لیکن معاملہ ابھی مکمل طور ختم نہیں ہوا ہے۔ واضح ر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بات چیت میں اشارہ دیا تھا کہ مستقبل میں شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ممکن ہے اور اسی تناظر میں ترجمان نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

Title: china denounces u s sanctions on north korea trade | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply