چین نے ہمبرگ میں نریندر مودی اور شی جن پنگ ملاقات کی تردید کی

بیجنگ: چین نے حسب عادت جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے جی 20-اجلاس میں فرصت کے لمحات میں وزیراعظم نریندر مودی اور اپنےصدر شی جن پینگ کے درمیان دو طرفہ ملاقات کی تردید کی۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لے اولیں شرط یہی ہے کہ اس کی فوجیں سکم سے واپس چلی جائیں۔برکس ممالک کے غیر رسمی اجتماع کے دوران ہمبرگ میں مسٹر شی اور مسٹر مودی کے در میان ملاقات کے حوالے سے استفسار کے جانے پر وزارت کارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ صدر شی پینگ نے ہمبرگ میں جی20-سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔اور فرصت کے دوران برکس لیڈروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں نے بھی شرکت کی۔
جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے تو دونوں لیڈروں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی۔ جبکہ جی20-چوٹی کانفرنس سے ہٹ کر ملاقاتوں کے مناظر میں ایسی تصاویر بھی دیکھی گئیں جن میں یہ دونوں لیڈران باہم محو گفتگو دیکھے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China denies xi modi bilateral meeting in hamburg in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply