چین نے دریائے برہمپتر کے پانی کا بہاؤاپنی طرف کرنے کے لیے سرنگ بنانے کی تردید کی

بیجنگ: چین نے میدیا کی ان خبروں کو جھوٹ اور سچائی سے پرے بتایا کہ وہ اروناچل پردیش سے قریب تبت میں دریائے برہم پتر کے پانی کا بہاؤ ژن جیانگ کی جانب کر نے کے لیے ایک1000کلو میٹر طویل سرنگ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ائیک خبر شائع کی تھی کہ چینی انجینیرز ایک ایسی تکنک کا تجربہ کر رہے ہیں جسے دنیا کے طویل ترین سرنگ بنانے استعمال کیا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چونئینگ نے اس ضمن میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جھوٹ اور غلط رپورٹ ہے۔ اور اس میں دور دورتک کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین سرحد پار دریائی تعاون کو بہت زیادہ اہمیت دیتا رہے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China denies report of plan to build tunnel to divert brahmaputra waters in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply