چین نے افغانستان میں چینی فوجی گاڑیوں کے گشت کی تردید کی

بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے افغانستان میں چینی فوجی گاڑیوں کی موجودگی اور ان کے گشت کی خبروں کی تردید کی ہے۔ چین نے یہ تردید ہندوستانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد کی کہ چین کی سکیورٹی فوج افغانستان میں گشت کررہی ہے۔ یہ خبر ایک ٹی وی چینل ”ورلڈ از ون“ نیوزنے دی تھی۔چینل نے کچھ تصویر بھی دی تھیں جن میں چینی فوجیوں کے ہونے کی بات کہی گئی تھی۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین اور افغانستان سرحد کے کچھ مقامات پر دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنے میں تعاون کررہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ بھی ہے۔ چین،امریکہ اور پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China denies its troops presence in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply