عالمی برادری کو دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے: چین

بیجنگ: چین نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کے غیر معمولی تعاون و خدمات کا اعتراف کرنا چاہئے ۔چین کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بہم پہنچانے پر پاکستان کو صلواتیں سنائی تھیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے انتہا کوششیں کیں اور زبردست قربانیاں دیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پاکستان پر مسٹر ٹرمپ کی تنقید کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی تعاون دیا ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین یہ دیکھ کر بہت خوش ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بین الاقوامی تعاون بشمول دہشت گردی سے نمٹنے میں سنجیدگی سے لگا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China defends pakistan after trump tweet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply