چین کی پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹر کی فروخت جاری : رپورٹ

واشنگٹن:(یو این آئی) امریکہ کے ایک تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ چین اب بھی پاکستان کو جوہری ری ایکٹر فروخت کر رہا ہے۔
آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن نے حال ہی میں شائع اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ”اسلحہ کی برآمد پر کنٹرول کے لئے چین نے گزشتہ چند سالوں میں ایسے قدم اٹھائے ہیں جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔
لیکن نیو کلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کو جوہری ری ایکٹر فروخت کرنا اور دیگر ممالک کو میزائل ٹیکنالوجی فروخت کرنے کا چین کا فیصلہ اس کو ناکام زمرے میں لا کھڑا کرتا ہے“۔
تنظیم نے جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی پیش رفت کے عنوان سے 2013-2016 کی اپنے رپورٹ کارڈ میں ڈریگن کو’ایف‘یعنی ناکام زمرے میں رکھا ہے۔اس کے علاوہ اس نے جوہری مواد کی برآمد کے سلسلے میں بین الاقوامی معیار اور رائج طریقہ کار کی خلاف ورزی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China continues to sell nuclear reactors to pakistan says report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply