سی پیک کا راستہ محفوظ بنانے کے لیے چین کا طالبان سے رابطہ

اسلام آباد: چین نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے ساتھ ساتھ اب سی پیک کے عنوان سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی افغانستان کے طالبان سے رابطہ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ واضح رہے پاکستان اور چین کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ اقتصادی راہداری منصوبہ آجکل عالمی سطح پر زبردست موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ پاکستان اور چین اسکو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہیں جبکہ اس حوالے سے چند دن پہلے ایک انٹرنیشنل کانفرنس چین میں منعقد کی جا چکی ہے جس میں اور بھی ملکوں نے اس منصوبے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
چین سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے فکر مند ہے کیونکہ سی پیک کا روٹ افغانستان سے بھی گزرے گا اور جن علاقوں سے اس روٹ نے گزرنا ہے وہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔اسی خاطر اب چین نے سی پیک کی سیکیورٹی کی ضمانت لینے کے لیے طالبان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ افغانستان میں دیر پا امن قائم کرنے کے لیے گلبدین حکمت یار کی تجاویز پر غور کریں ، لیکن ابھی تک طالبان کی طرف سے اس بات کا کوئی رد عمل نہیں آیا لیکن امید کی جا رہی ہے کہ طالبان چین کی اس خواہش کا مثبت جواب دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China contact taliban to protect cpec in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply