چین میں برڈ فلو کے مزید دو کیس منظر عام پر آئے

بیجنگ:چین میں برڈ فلو سے انسانوں کے متاثر ہونے کے مزید دو کیس منظر عام پر آئے جس سے برڈ فلو کے مرض کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ نے ملک کے مشرقی صوبے فوجیان میں سمنگ ضلع کے شیامین شہر میں ہفتہ کو ایک 44 سالہ شخص کے برڈ فلو کے ایچ 7-این 9 جراثیم سے متاثر ہونے کی وجہ سے آج مرغ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کوشنگھائی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ شنگھائی میونسپل کمیشن برائے صحت عامہ و خاندانی منصوبہ بندی کے مطابق یہ شخص پڑوسی صوبہ جیانگ سو سے آیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان میں گزشتہ ماہ کروڑوں متاثرہ پرندوں کو مار دیا گیا تھا۔ چین میں 2013 میں پہلی بار ایچ 7 این 9 برڈ فلو وائرس سے متاثرانسان کا پتہ چلا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China confirms third human bird flu infection this week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply