ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں پر چین کا شدید رد عمل

بیجنگ: چین نے آج کہا کہ ایران کے جوہری میزائل پروگرام کو تعاون دینے والی چند ایرانی اور چینی کمپنیوں پر لگائی گئی نئی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اس نے امریکہ سے شکایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران یا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام یا میزائل پروگراموں سے وابستہ چینی کمپنیوں یا چند اعلیٰ اہلکاروں پر امریکی پابندیوں کی چین نے بار بار شکایت کی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی یہ پابندیاں یکطرفہ ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شنائنگ نے امریکہ کی جانب سے کل سے عائد ہونے والی پابندیوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے آج کہا کہ چین ہمیشہ مقامی قوانین اور ہدایات پر عمل کرتا رہا ہے اور وہ بین الاقوامی برادری کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی نبھارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین یکطرفہ پابندیوں کو من مانی استعمال کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے خاص طور پر جب ان سے کسی تیسرے فریق کو نقصان پہنچتا ہو۔ چین کا خیال ہے کہ اس طرح کی پابندی باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے اور اس معاملے میں بین الاقوامی کوششوں پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس معاملے میں امریکہ کے سامنے سخت احتجاج درج کرایا ہے اور امید ہے کہ امریکہ باہمی مفادات کے احترام کے جذبے کو مانتے ہوئے باہمی بات چیت سے ہی کوئی کارروائی کرے گا۔ چین کے ایران کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام کو کنٹرول کرنے کے لئےسال 2015 میں ہونے والے عالمی نیوکلیائی معاہدے میں اس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China complains to u s about new iran sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply