چین نے شمالی کوریا سے ایٹمی تجربات اور امریکہ و جنوبی کوریا سے فوجی مشقیں بند کرنے کہا

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج کہا کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ مزید ایٹمی اور میزائل تجربات پر یقینی طور سے پابندی لگائے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کو بھی مشترکہ فوجی مشقیں روک دینی چاہئیں۔
مسٹر وانگ بی جنگ نے چینی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران اس تعلق سے رائے زنی کی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے چھ مارچ کو چار بیلیسٹک میزائل داغے تھے۔
جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے ان تجربات پر نکتہ چینی کی تھی کی مذمت کی تھی ادھر اقوام متحدہ نے اس تجربہ کے مدنظر شمالی کوریا پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China calls for stop to north korea missile tests and us south korean military drills in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply