چین کے شہر ہانگ ژاؤ کی ایک دکان میں بم دھماکہ، 2 ہلاک، 55 زخمی

بیجنگ:چین کے ژی جیانگ صوبہ کے ہانگژاؤ شہر میں ایک مصروف سڑک کے کنارے واقع ایک دکان میں آج زبردست دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور 55 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق دکان میں آگ لگ گئی اور ہوا میں دھواں پھیل گیا۔ ہانگ ژاؤکے ویسٹ لیک ضلع کے انفارمیشن آفس نے اپنے سرکاری مائکرو بلاگ میں بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 12 کی حالت نازک ہے۔
حکام آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔ صبح پونے نو بجے قدرتی مناظر سے مالا مال ویسٹ لیک علاقہ میں واقع اس دکان میںہونے والے دھماکہ سے آزو بازو سے گذرنے والی گاڑیوں بشمول ایک بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واضح رہے کہ چین میں حفاظتی ضابطوں کی خلاف ورزیوں کے سبب اکثر دھماکے اور دیگر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اب مرکزی حکومت نے ایسے حادثات روکنے کیلئے چیکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China blast at least two killed 55 injured in explosion at shop in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply