امریکی ری پبلکن پارٹی جنوبی بحر چین اور تبت معاملہ میں مداخلت نہ کرے: چین

بیجنگ:چین نے امریکہ کی ری پبلکن پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی پلیٹ فارموں پر جنوبی بحر چین اور تبت کے مسئلہ پر بیجنگ پر بے بنیاد الزام نہ لگائے۔
چین کا کہنا ہے کہ ری پبلکن پارٹی نے اس پر تبت میں ثقافتی قتل عام اور جنوبی بحرچین میں جھوٹادعویٰ کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ چین کی حکومت نے امریکہ میں ہونے والے صدارتی عہدے کے انتخابات کے سلسلہ میں ری پبلکن پارٹی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اپریل میں چین کے وزیر خارجہ لوک جیوٹی نے چینی مصنوعات پر ایکسپورٹ لگانے کے سلسلہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدر عہد ے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو بے وقوف کہا تھا۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژن ہوانے بتایا کہ وزارت خارجہ نے ری پبلکن پارٹی کے ذریعہ تبت، چین ، تائیوان اور جنوبی بحرچین کے معاملے میں چین پر تنقید کرنے اور اس کے داخلی معاملے میں مداخلت نہ کرنے کے لئے کہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا نہ صرف دونوں ملکوں کے لئے بلکہ پورے ایشیائی خطے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لئے مفید ہے اس لئے دونوں ملکوں کو صحیح سمت میں آگے بڑھنا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China apeals us repbublicans not to interfere in south china sea issue in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply