چلی کے کئی علاقے 7.1 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے لرز گئے

سان تیاگو:جنوبی امریکی ملک چلی کے مغربی ساحل پر کل رات گئے 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے دارالخلافہ سان تیاگو لرز گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے محکمہ نے بتایا کہ کل رات 11 بجکر 36 منٹ پر آئے زلزلہ کا مرکز ساحلی شہر وال پراسیو سے 22کلو میٹر کی دوری پر زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ محکمہ نے بتایا کہ تازہ رپورٹ ملنے تک اس سے جان مال کے کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن وال پراسیومیں کافی دیر تک کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔ چلی کے قومی ایمرجنسی دفتر (او این ای ایم آئی) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 7.1 تھی۔ حالانکہ مرکز نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chile earthquake 7 1 tremor strikes off coast near capital santiago in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply