چلی میں6.3 شد ت کا زلزلہ

Chile earthquake
بلاخط تاریخ: (یو این آئی) شمالی چلی میں آج علی الصباح زبردست زلزلہ آیا جس کی شدت ریخترپیمانے پر 6.3 ماپی گئی ہے۔ یہ اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔
زلزلے کا مرکز ایریکا سے 73 کلو میٹر دور مشرق میں زمین کی 82 کلو میٹر گہرائی میں بتایا گیاہے۔ پیسفک سنامی وارننگ سینٹر کے مطابق سنامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔