افغانستان میں ایک شیشانی انتہا پسند سمیت چھ ہلاک

کابل: شمالی افغانستان مین افغان فورسز کی کارروائی میں ایک شیشانی انتہا پسند سمیت6دہشت گرد مارے گئے۔ شیشانی انتہا پسندکی شناخت عمر شیشان کے طور پر ہوئی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شیشان انتہا پسند شمالی بغلان صوبہ کے بغلان مرکزی ڈسٹرکٹ میں مارا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز سے تصادم کے دوران انتہا پسندوں کا ایک کمانڈر ،جس کی شناخت قاری ظہیر کے طور پر کی گئی ہے ، سمیت پانچ دیگر ہلاک اور8زخمی ہوئے۔حکومت مخالف مسلح انتہا پسند بشمول طالبان باغیوں نے ابھی اس اطلاع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔حالیہ مہینوں میں بغلان صوبہ میں سلامتی کی صورت حال بری طرح متاثر رہی ہے۔
جو کہ اس سال کے اوائل میں پل خمری کے قریب داندے غوری اور داندے شہاب الدین کے علاقوں کو انتہا پسندوں سے پاک کرنے کے لیے کی گئی فوجی کارروائی کے بعد سے کافی خراب ہوئی ہے۔وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ سرخ کوتال اور بغلان مرکزی ضلع میں افغان سیکورٹی فورسز کی فضائی و بری کارروائی میں 31انتہا پسند مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chechen militant omar chechen among 6 killed in north of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply