وسطی افریقی جمہوریہ میں ٹرک الٹ گیا، 78 ہلاک،72زخمی

بنگوئی:افریقہ کے وسطی افریقی جمہوریہ میں سامان اور مسافروں سے بھرا ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ ٹرک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت خراب ہے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ مرکزی شاہراہ پر مسافروں سے کھچا کھچ بھرے ٹرک کے الٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ اس حادثہ میں 78 افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت اور 72 زخمی ہوگئے۔ بامباری کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ چلایا جا رہا تھا تاکہ سامان وقت پر بازار پہنچ سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Central african republic truck crash kills 78 leaves dozens more injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply