شام کے مشرقی غوطہ میں جیش اسلام کے ساتھ20 مارچ تک جنگ بندی پر اتفاق: روس

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے ایک گڑھ مشرقی غوطہ میں 20 مارچ تک کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ایک بیان میں وزارت نے واضح طور پر کہا کہ دمشق کے وقت کے مطابق 6مارچ کی شب ایک بجے سے 20مارچ کی شب 11بج کر59منٹ تک فضا بندوقوں کی گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے نہیں گونجے گی اور خاموشی کی حکمرانی رہے گی۔
واضح رہے کہ مشرقی غوطہ ایک نہایت طاقتور باغی گرہ جیش اسلام (اسلام کی فوج) کا مستقر ہے اور وہ اپنی ساری جنگی کارروائی یہیں سے کرتا ہے۔
روس صدر بشار الاسد کو شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے لئے حمایت دیتا رہا ہے اور حکومت مخالف باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرتا رہا ہے۔ روسی ویب سائٹ نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں ہوگی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ceasefire announced in syrias eastern ghouta russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply