قندھار کار بم دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر21ہو گئی

کابل: جنوبی قندھار صوبہ میں مقامی حکام کے مطابق قندھار سٹی میں منگل کو ہونے والے کار بم دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر21ہو گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ اس خود کش دھماکہ میں کم از کم40افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک شدگان میں سلامتی دستوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔آفیشیلز نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ ایک یارڈ میں ہوا جہاں سیکورٹی عملہ آئی ای ڈی مواد سے بھری گاڑی کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد داؤد احمدی نے منگل کو دیر گئے بتایاتھا کہ16افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی عداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انہوں نے ہلاک و زخمی ہونے والوں میں سلامتی دستوں کے اہلکاروں کے ہونے کی بھی تصدیق کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: casualties toll in kandahar car bomb explosion rises to 21 40 wounded in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply