افغانستان کی ایک شیعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

کابل: افغانستان کے پکٹیا صوبہ کے گردیز شہر کی ایک مسجد میں خوفناک بم دھماکہ ہوا جس میں کم ا زکم24افراد ہلاک اور60دیگر زخمی ہو گئے۔

پکٹیا پولس کے سربراہ راز محمد مانڈوزئی نے بتایا کہ گردیز کی شیعہ مسجد میں ہونے والا یہ خود کش دھماکہ ہے۔ جس میں متعد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں لیکن ابھی ہم صحیح تعداد نہیں بتا سکتے۔

مقامی حکام نے اس دھماکہ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ خود کش دھماکہ امام زماں مسجد میں دوپہر دو بجے اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کے موقع کے لیے مسجد میں جمع تھے ۔ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Casualties feared as explosion targets a mosque in gardez city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply