امریکہ قیارہ فضائی اڈہ موصل کی بازیابی کے لیے استعمال کرے گا:کارٹر

بغداد: عراقی افواج نے موصل کے نزدیک ایک اہم ہوائی اڈہ سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو باہر نکال کر اس پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے عراقی فوج کو موصل پر قبضہ کی کارروائی شروع کرنے میں مدد ملے گی۔
ہوائی اڈے پر قبضہ کے اطلاع عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سنیچر کو دی تھی۔ دریں اثنا، امریکہ کے وزیر دفاع ایش مارٹر اپنے غیر اعلان شدہ دورہ پر بغداد پہنچے۔
انہوں نے عراق کے حکام کے ساتھ اس ملک کی سیکورٹی کی صورتحال اور داعش کے خلاف لڑائی کے بارے میں بات چیت کی۔ مسٹر کارٹر نے عراقی حکام سے بات چیت کے بعد اعلان کیا کہ امریکی فوج موصل کے پاس بازیاب کرائے گئے ہوائی اڈہ پر عراقی فوج کا مرکز بنانے میں مدد کرے گی تاکہ وہاں سے موصل کیلئے مہم شروع کی جاسکے۔
اس قیارہ فضائی اڈہ نے جوپہلے صدام ایر بیس کے نام سے معروف تھا اور1980کی ایران عراق جنگ میں ایک ہوائی اڈہ نے اہم کردار اداکیاتھا۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Carter us will use iraq city as base to retake mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply