داعش کے خلاف حکمت عملی پر امریکی وزیر دفاع اور اتحادی افسران کی میٹنگ20جولائی کو

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف نبرد آزما اتحاد میں شامل ملکوں کے سینئر حکام کے ساتھ آئندہ ہفتے یہاں ایک میٹنگ کریں گے جس میں داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کے علاوہ نئی حکمت عملہ وضع کرنے اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کپر غور و خوض کیا جائے گا۔
پینٹاگن کی جانب سے کل باقاعدہ طور پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کارٹر اور34 اتحادی ممالک کے سینئر حکام کو20جولائی کو واشنگٹن میں ہونے والی اس میٹنگ میں حصہ لینے کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میری لینڈ کے مشترکہ بیس ”اینڈریوز“ میں یہ میٹنگ ایسے وقت ہورہی ہے جب مسٹر کارٹر نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران دہشت گردتنظیم کے خلاف لڑائی میں تیزی لانے کی غرض سے تعاون کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Carter to host meeting for anti daesh coalition defence ministers nato officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply