پیرس میں ایک کار نے پولس وین کو ٹکر ماردی، ڈرائیور ہلاک

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کار نے پولیس وین کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وین سے ٹکراتے ہی کار کا دروازہ کھل گیا اور ڈرائیور باہر سڑک پر گر کر موقع پر ہی مرگیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور مسلح تھا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ہنری برانڈیٹ نے کہا کہ پولیس کے بیان کے بعد جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ کسی اور واقعہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پیرس کے سرکاری استغاثہ نے بتایا کہ ہلاک ڈرائیور کے کنبہ کے چار افراد کو احتیاطی تدابیر کے طور پرپولس نے اس سے پہلے کل برطانیہ کے شمالی لندن میں فنس بری پارک مسجد کے قریب ایک وین نے راہگیروں کو ٹکر مار دی تھی جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car rams police van on champs elysees armed suspect dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply