چین میں ایک شخص نے بھیڑ پر کار چڑھا دی،9ہلاک46زخمی

بیجنگ: چین کے ہونان صوبے کے ہینگ ڈانگ شہر میں ایک سخص نے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں اندھا دھند کار دوڑا دی جس میںکم از کم9افراد ہلاک اور46شدید زخمی ہوگئے۔

پولس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔فی الحال اس واردات کو دہشت گردانہ واردات کے زاویہ سے نہیں دیکھا جا رہا۔بیجنگ یوتھ ڈیلی کے مطابق 54سالہ ملزم کا نام یانگ جینیون ہے جو ہینگ ڈانگ شہر کا ہی رہائشی ہے۔

یانگ پہلے بھی کئی معاملات میں قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ کئی سال سے چین میں پر تشدد وارداتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔2013میں بھی بیجنگ کے فوربیڈان سٹی میں ایک شخص نے بھیڑ پر اپنی کار چڑھا دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car deliberately crashes into crowd in china killing nine in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply