اردنی سرحد پر شامی پناہ گزیں کیمپ کے قریب کار بم دھماکوں میں6ہلاک متعدد زخمی

عمان: اردن کی سرحد پر واقع رکبان میں شامی پناہ گزین کیمپ کے قریب کل دو کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی شہریوں نے اطلاع دی کہ پہلا دھماکہ ایک ریستوراں کے قریب ہوا اور دوسرا کیمپ کو ہدف بنا کر قریب کے بازار میں کیا گیا۔ زخمیوں سے کئیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
کیمپ کی دیکھ بھال کر رہے ایک افسر نے بتایا کہ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے نہیں لی ہے۔ واضح ر ہے کہ اسی سال جنوری میں پناہ گزیں کیمپ کو ہدف بنا کر کئے گئے ایک کار بم دھماکے میں کئی لوگ مارے گئے تھے اور شدت پسند تنظیم داعش نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: car bombs in syrian camp near jordan border kill six in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply