داعش انتہا پسندوں کے کار بم حملہ میں 18شیعہ زائرین ہلا ک،45زخمی

بغداد: ایک محترم امام کے یوم شہادت کے موقع پر عراق کے دارالخلافہ بغداد میںمنعقد ایک پروگرام کے دوران ایک کار بم دھماکہ میںکم از کم 18شیعہ زائرین جاں بحق اور 45دیگر مجروح ہو گئے۔دھماکہ کے فوراً بعد سنی دہشت گردوں کی نام نہاد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) گروپ نے، جو شیعہ مسلمانوں کو ملحد کہتا ہے، آن لائن بیان میں اس حملہ کی ذمہ داری لینے کادعویٰ کیا۔ بیان میں داعش نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک خود کش کار بمبار نے کیا ہے ۔
لیکن عراقی اہلکاروں اس کی تردید کی ہے۔ایک عراقی پولس افسر کے مطابق یہ کار بغداد کے جنوب مغربی سیدیہ میں کھڑی تھی اور دوپہر ڈھلتے ہی دھماکہ سے اڑ گئی۔جس میں 18افراد ہلاک اور45زخمی ہو گئے۔ایک عینی شاہداور عازم زیارت حیدر حسین نے کہا کہ دوپہر بارہ بجے اس وقت جب شیعہ زائرین عبادت کر رہے تھے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار میں دھماکہ ہوا ۔جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو الیرموک اسپتال لے جایا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو بھی داعش نے جنوبی عراقی شہر سماویٰ میں کئی خود کش کار بم دھماکے کیے تھے جس میں کم از کم32افراد ہلاک اور 75دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bombings kill 18 in iraq daesh claims responsibility in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply