یمن کی وزارت خزانہ کے دفتر کے قریب بم دھماکہ،5ہلاک

صنعا :یمن کے جنوبی شہرعدن کے خور مکسر علاقہ میں واقع وزارت مالیات کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش کار بم حملے میں کم از کم5 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔تاہم فوری طور پر یہ علم نہیں ہوسکا ہے کہیہ کار کوئی خود کش بمبار چلا رہا تھا یا پہلے ہی سے وہاں کھڑی کار میں بم نصب کر کے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا ۔
وہ تو شکر ہے کہ یہ دھماکہ علی الصباح ہوا ۔اگر کہیں دو چار گھنٹے بعد ہوا ہوتا تو وزارت کے دفتر کا عملہ وہاں پہنچ چکا ہوتا اور گاڑیوں اور پید افراد کی آمدو رفت بھی بڑھ جاتی جس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہوتا۔

Title: car bomb kills two in yemen | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply