دمشق میں سیدہ زینب کے روضہ کے قریب کار بم دھماکہ 8ہلاک

دمشق: سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق پیر کے روز شام کے دارالخلافہ دمشق کے جنوب میں واقع شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنا کر بی بی سیدہ زینب کے روضہ کے قریب ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں کم ا زکم 5افراد ہلاک ہو گئے۔یہ بم دھماکہ الذیابیہ کو ، جو کہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے شیعوں کے اس مقدس مقام تک پہنچانے کے راستوں میں سے ایک ہے، نشانہ بنا کر کیا گیا۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکہ میں تقریباً20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سیرین آبزرویٹری برائے حقوق انسانی نے ہلاک شدگان کی تعداد8بتائی ہے۔ تاہم فوری طور پر اس کا علم نہیں ہو سکا کہ آیا ہلاک شدگان میںغیر فوجی بھی شامل ہیں ۔اس زیارت گاہ میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی نواسی بی بی زینب آرام فرما رہی ہیں۔ یہ روضہ بی بی زینب پیاز نما سنہرے گنبد کے باعث بہت معروف ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bomb kills five near syria shiite shrine state media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply